ETV Bharat / state

عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 1:35 PM IST

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

west bengal state minister javed ahmed khan appeal to people to follow corona guidelines eid ul adha
عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل

مغربی بنگال میں گزشتہ دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کا مثبت پہلو نظر آنے لگا ہے۔ یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں کمی آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے لوگوں کو راحت دی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار سست پڑنے کے سبب کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آنے کے بعد مغربی بنگال میں حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔

ریاستی وزیر اور خلافت کمیٹی کے نومنتخب صدر جاوید احمد خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز ادا کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پر ابھی ابھی بریک لگا ہے، لیکن اس کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔ اسلیے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد تیسری لہر سے نمٹنے کے چیلنجز درپیش ہیں۔ یہ لہر بھی خطرناک ہے اور اس سے بچنے کے لئے کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید الاضحٰی کی نماز کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے، تاکہ ہم اور ہماری فیملی اس وباء سے پوری طرح سے محفوظ رہے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاستی وزیر نے کہا کہ لوگ خوشی خوشی عیدالاضحیٰ منائے اور ساتھ ہی کورونا گائیڈ پر عمل کریں۔ اس لئے ہم سبھی کو اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جب ہمیں اس وبا سے نجات دلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تو ہم ان کی کوشش کا حصہ کیوں نہیں بن سکتے ہیں؟

مزید پڑھیں: عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا: خلافت کمیٹی

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ پہنچ چکی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 17 ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.