ETV Bharat / state

شیل بھدرا دتہ کے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ مایوس کن: فرہاد حکیم

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 5:39 PM IST

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

west bengal state minister firhad hakim criticize of shilbhadra dutta quit TMC
شیل بھدرا دتہ کے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ مایوس کن: فرہاد حکیم

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سامنے اس وقت خود کو بکھرنے سے بچانے کا مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ستارے ان دنوں گردش کے دوران ایسے بھنور میں پھنس چکے ہیں، جس سے نکل پانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ کا پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔

ممتابنرجی کی وجہ سے ان کی زندگی بچ پائی ہے۔ ممتا بنرجی ان کے علاج کے لئے کھڑی نہیں ہوتیں تو شاید شیل بھدرا دتہ بچ نہیں پاتے۔

انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرکے ممتا بنرجی سمیت سب کو مایوس کیا ہے جنہوں نے ان کے برے وقت میں مدد کی تھی۔

فرہاد حکیم نے کہا کہ شیل بھدرا دتہ اپنے ساتھی سے جھگڑے کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پارٹی ایک فیملی میں ہے، جہاں دس لوگ رہتے ہیں وہاں جھگڑا ہونا طے ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ گھر چھوڑ کر چلے جائیں۔

رکن اسمبلی کا عہدہ برقرار رکھنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتا ہوں کہ شیل دا (بڑے بھائی ) ہیں پارٹی چھوڑ کر کہیں چلے جائیں، کیونکہ ان کی زندگی ترنمول کانگریس سے جڑی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

مغربی بنگال: رکن اسمبلی شیل بھدرا نے بھی استعفی دے دیا

واضح رہے کہ شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بیرکپور سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی شیل بھدرا دتہ نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان سے قبل شوبھندو ادھیکاری نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہوں نے دو روز قبل اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا اور اس کے دوسرے ہی دن ترنمول کانگریس کے تمام عہدوں اور ابتدائی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.