ETV Bharat / state

بنگال میں اترپردیش کا فارمولہ کام نہیں آئے گا: فرہاد حکیم - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا مغربی بنگال کا دورہ ختم ہونے کے باوجود بھی ریاست میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش، گجرات اور مدھیہ پردیش میں جس فارمولے کا استعمال کیا ہے، اس فارمولے سے بنگال میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی۔

Breaking News
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 11:13 AM IST

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ امت شاہ صرف اور صرف سیاست کرنے کے لئے بنگال آئے تھے۔ دکنیشور مندر جا کر پوجا تو کیا، لیکن ملک کی سالمیت کے بجائے اپنی پارٹی کی جیت کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے بی جے پی کے رہنما سیاسی فائدے کے لئے مذہب کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس پہلے سے زیادہ سیٹز لے کر اقتدار میں آئیگی، کیونکہ ہماری پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ ترنمول کانگریس کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے دراصل وہ شکست کے بارے میں سوچ کر خوفزدہ ہیں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹو فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ اترپردیش، گجرات، مدھیہ پردیش اور بہار کا فارمولا بنگال میں کبھی کام نہیں آئے گا۔ بنگال کے لوگ اپنے فورمولے پر کام کرتے ہیں اور وہ باہر کے لوگوں کی باتوں میں کبھی نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی پہلے بہار میں اپنی حکومت بچائے، اس کے بعد بنگال میں دو سو سے زائد سیٹز لانے کا خواب دیکھے۔ چیف ایڈمنسٹریٹو کے مطابق آدیواسیوں اور متوا سماج کو سیاست کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امت شاہ دو دنوں کے دورے پر بنگال آئے تھے۔ اس دوران انہوں بانکوڑہ میں آدیواسی اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں متوا سماج کے رہنما کے گھر میں کھانا کھایا،امت شاہ اپنے بنگال دورے کے دوران دکنیشور میں کالی مندر گئے اور پوجا بھی کیا۔ وزیر داخلہ اپنے بنگال کے دورے کے دوران ممتا بنرجی کی حکومت کو اکھاڑنے اور اگلے اسمبلی انتخابات میں دو سو سے زائد سیٹز جیتنے کا دعوی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.