ETV Bharat / state

ترنمول رہنما کا مرکزی حکومت پر تنقید - حکمراں جماعت ترنمول کانگریس

ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو فروخت کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ یونین بجٹ کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے ۔

ترنمول رہنما کا مرکزی حکومت پر تنقید
ترنمول رہنما کا مرکزی حکومت پر تنقید
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:39 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پارتھو چٹرجی نے وزیر خزانہ نرمیلا سیتا رمن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کئی دہائی بعد مایوس کن بجٹ پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ کے بارے میں کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ اس بجٹ سے عوام کو نقصان ہو سکتا ہے۔ یو ں کہنا بہتر ہو گا کہ عوام مخالف بجٹ ہے۔

پارتھو چٹر جی نے کہاکہ بجٹ میں ہے کیا۔ کچھ نہیں ۔ لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرناپڑے گا۔ حکومت نے جو پالیسی اپنا ئی ہے۔ اس سے عوام کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی نقصان ہو سکتا ہے۔

ترنمول رہنما کا مرکزی حکومت پر تنقید
ترنمول رہنما کا مرکزی حکومت پر تنقید

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کے تمام اہم اداروں کو فروخت کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا مرکزی حکومت کی اس پالیسی ملک کو مستقبل میں زبردست مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ اس سے پہلے بھی کئی حکومتیں آ ئی ہیں۔ انہوں نے تو کبھی بھی منافع بخش اداروں کو نجی کمپنیوں کے ہاتھوں فروخت کرنے کا کبھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کو نوکری کیا دے گی ۔ اب تو نوجوانوں سے نوکریاں چھین لی جا رہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری میں زبردست اضا فہ ہوا ۔

لیکن بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے پاس مذہب کے نام پر سیاست کرنے اور ایک مخصوص طبقے کو پریشان کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں رہ گیا ہے ۔

انپوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ عوام کو بی جے پی کے اصل چہرے کا پتہ چل چکا ہے اور اس کا نتیجہ بہت جلد سامنے آنے والا ہے۔ سب کوپتہ چل جائے گا کہ مذہب کی سیاست سے کس کو کتنا نقصان ہونے والا ہے

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.