ETV Bharat / state

سجاتہ منڈل کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم - اردو نیوز مغربی بنگال

ممتا بنرجی کی حکومت نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

sujata mondal
سجاتا منڈل
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 9:03 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر پارٹی تبدیلی کے کھیل میں کبھی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو کامیابی مل رہی ہے تو کبھی ناکامی۔ کل تک بی جے پی کو دل بدل کے کھیل میں سبقت حاصل تھی لیکن رکن پارلیمان سمترا خان کی بیوی سجاتا منڈل (رکن اسمبلی) ترنمول کانگریس میں شامل ہونے سے زوردار جھٹکا لگا ہے۔

سجاتا منڈل نے بی جے پی کے دل بدل کے کھیل میں ملنے والی تمام کامیابیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اس سے بی جے پی کیمپ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی مہیا کر دی ہے۔

رکن اسمبلی سجاتا منڈل کو چار سکیورٹی اہلکار فراہم کیا گیا ہے، جس میں ایک ایس آئی، تیں کانسٹیبل شامل ہے۔

west bengal: state government provide high level security to sujata mondal
ٹی ایم سی میں شامل ہونے والی سجاتا منڈل کو اعلیٰ سطح کی سکیورٹی فراہم

سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اے کے 47 رائفل، 9 ایم ایم پستول سے لیس ہوں گے۔ چاروں سکیورٹی اہلکار24 گھنٹوں رکن اسمبلی کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بانکوڑہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ریاستی حکومت کی جانب سے سجاتا منڈل کی سکیورٹی فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے رکن پارلیمان سمترا خان کی بیوی سجاتا منڈل نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ممتا بنرجی کا پرائمری اساتذہ کی تقرری کا اعلان

سجاتا منڈل کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد رکن پارلیمان اور بی جے پی مورچہ کے ریاستی صدر سمترا خان نے طلاق دینے کی دھمکی دی۔ بدھ کے روز سمترا خان نے اپنی بیوی سجاتا منڈل کو قانونی نوٹس بھیجا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.