ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم کا فیصلہ - وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

لاک ڈاؤن کے قوانین و ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے اب رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 9:27 PM IST

ضروری کام کے علاوہ کسی اور سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل شام 6 بجے سے صبح 8 بجے تک گھر سے بلاضرورت نکلنے پر پابندی عائد تھی۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے باوجود کولکاتا کی سڑکوں پر حسب ضرورت پرائیوٹ بسیں اور منی بسیں سڑک پر نہیں اتری ہیں۔

لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم کا فیصلہ
لاک ڈاؤن کے قوانین میں جزوی ترمیم کا فیصلہ

بس اور منی بس مالکان کی ایسوسی ایشن کرایے میں اضافے کے مطالبے کو لے کرمحکمہ ٹرانسپورٹ سے کئی میٹنگ کرچکی ہے۔منگل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ریگولیٹری کمیٹی نجی بسوں کے کرایہ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مغربی بنگال بس و منی بس مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پردیپ نارائن باسو نے کہا کہ بسیں اور منی بسیں اس وقت پرانے کرایے پر چل رہی ہیں۔

جمعرات سے ایک ہزار سے زیادہ پرائیوٹ بسیں اور منی بسیں چلنی شروع ہوگئی ہیں۔ باقی بسیں مرحلہ وار چلیں گی۔ دو مہینے سے بسیں بند تھیں، اس کی وجہ سے بسوں کی مرمت کی ضرورت ہے اس کے علاوہ بہت سے ڈرائیور ضلع سے کلکتہ نہیں آپارہے ہیں کیونکہ لوکل ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.