ETV Bharat / state

'غریب عوام کو موت کے منہ میں ڈھکیل دیا گیا'

سینیئررہنما اور پردیش کانگریس کے صدر نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست اور مفاد پرستی کی وجہ سے غریب عوام موت کی دہلیز پر آکھڑے ہیں۔

author img

By

Published : Jun 5, 2020, 8:09 PM IST

'غریب عوام کو موت کے منہ دھکیل دیا گیا'
'غریب عوام کو موت کے منہ دھکیل دیا گیا'

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر سومندر ناتھ مترا نے کہا کہ ملک میں کورونا بحران جاری ہے۔غریب عوام اور مہاجر مزدور بے بس نظر آ رہے ہیں۔ ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

'غریب عوام کو موت کے منہ دھکیل دیا گیا'
'غریب عوام کو موت کے منہ دھکیل دیا گیا'

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بحران میں مبتلا ہے لیکن مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کو سیاست کرنے سے فرصت نہیں ہے۔ دونوں جم کر سیاست کر رہی ہیں۔

کانگریس کے صدر کاکہنا ہے کہ کورونابحران کے دوران مرکزی حکومت کہیں منتخب حکومت کو گرانے کی سازش کی تو کہیں کوروناوائرس کو ایک خاص مذہب سے جوڑنے کی کوشش کی ۔

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے کہ مصیبت کی گھڑی میں اتنی سیاست کرنے کی ضرورت کیوں پڑی ہے۔ سیاست کرنے کے بجائے ملک کو کورونابحران سے نجات دلانے کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو کسی کی پراہ ہی نہیں ہے ۔ وہ صرف حکومت کرنا چا ہتی ہے۔ ریاست میں 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اس کے لئے بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو اس کی تیاری ابھی سے شروع کردی ہے۔

پردیش کانگریس کے صدر سومندرناتھ مترا نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت بھی مرکزی حکومت کے نقش قدم پر چل پڑی ہے ۔

انہوں نے ممتابنرجی کو ہر چیز میں سیاست کرنا چاہتی ہیں۔وہ ووٹ بینک کے لئے کچھ بھی کرسکتی ہیں۔اس لئے انہوں نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا ہے۔

کانگریسی رہنما کے مطابق کورونا کے قہر کے دوران امفان طوفان نے ریاستی عوام کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے۔ریاستی حکومت کی کمزروی کے سبب مرکزی حکومت طوفان سے متاثر ہ افراد کی مدد کرنے میں لاپرواہی برت رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.