ETV Bharat / state

ریاستی بی جے پی کے صدر کا دھرنے پر بیٹھیں خواتین سے متعلق متنازعہ بیان - بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش

بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان دلیپ گھوش نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہاکہ پارک سرکس میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین جاہل اور غریب ہیں

ریاستی بی جے پی کے صدر کا دھرنے پر بیٹھیں خواتین سے متعلق متنازعہ بیان

author img

By

Published : Feb 15, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:42 AM IST

متنازع بیانات دینے کیلئے مشہور مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے آج کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے شرکاء کو جاہل اور غریب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ بریانی کھانے کیلئے آتے ہیں۔

ریاستی بی جے پی کے صدر کا دھرنے پر بیٹھیں خواتین سے متعلق متنازعہ بیان

بنگال بی جے پی کے آرگنائزیشن کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ مرکزی حکومت پر الزام عاید کیا جاتا ہے کہ غیر جمہوری ہے۔

جبکہ پورے ملک میں احتجاج ہورہے ہیں اور ہم اس کو برداشت کیے ہوئے ہیں اور کہیں پر بھی ہم کسی کو بھی گولی نہیں ماررہے ہیں۔

انہیں نے کہا کہ دہلی کے شاہین باغ سے لے کر کلکتہ کے پارک سرکس میدان تک میں جوخواتین احتجاج میں آرہی ہیں وہ سب جاہل اور غریب طبقے کے ہیں اور یہ لوگ مفت بریانی کھانے کیلئے آتے ہیں۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ایک طرف شاہین باغ میں احتجاج کررہی خواتین کہتی ہیں کہ وہ کاغذ نہیں دکھائیں گی اور دوسری طرف ووٹ دینے کیلئے ووٹر آئی کارڈ دکھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب روپے کا کھیل رہے ہیں۔دہلی میں جارحانہ انداز میں مہم چلانے کے باوجود شکست کا سامنا کرنے کے بعد بھی بنگال بی جے پی رہنما بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے نفاذ پر جارحانہ پر مہم چلانے کے حق میں ہے۔

خیال رہے کہ کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں گزشتہ 38دنوں سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف خواتین احتجاج کررہی ہیں۔ یہاں بڑی تعداد میں کولکاتا کے مختلف علاقوں سے خواتین یہاں آرہی ہیں اور کئی اہم شخصیات پارک سرکس میدان کے احتجاج میں شریک ہوچکی ہیں۔

کل ہی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلباء یونین لیڈر آئسی گھوش دھرنے میں شرکت کی تھی اور کہا تھا کہ طلبا براداری آپ کے ساتھ ہیں۔

دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج میں شرکت کرنے والی خواتین سے متعلق بی جے پی لیڈران یہ دعویٰ کیا تھا کہ پانچ سو روپے لے کر یہ لوگ یہاں آتے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.