ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنما سے پوچھ تاچھ - بیربھوم ضلع کے لابھ پور علاقے

ریاستی بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنیئر رہنما مکل رائے سے ایک ہی کبنے کے تین بھائیوں کو پیٹ پیٹ کرقتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے پوچھ تاچھ کی۔

بی جے پی کے رہنما سے پوچھ تاچھ
بی جے پی کے رہنما سے پوچھ تاچھ
author img

By

Published : Jan 1, 2020, 10:56 PM IST

مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے لابھ پور علاقے میں ایک ہی کبنے کے تین بھائیوں کو پیٹ پیٹ کرقتل کرنے کے معاملے میں دیب راج پور تھانے کی پولیس نے ریاستی بی جے پی کے رہنما مکل رائے سے پوچھ تاچھ کی۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ مجھے جھوٹے الزام میں پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میرا اس قتل معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ہدایت پر مجھے تین بھائیوں کے قتل معاملے میں زبردستی منسلک کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

بی جے پی کے رہنما کاکہنا ہے کہ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ میرے خلاف اگر کوئی ثابت ملتا ہے تو اس بنیاد پر میرے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے مکل رائے کاکہنا ہے کہ سی بی آ ئی کی ٹیم ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے لیے آ تی ہے تو وہ سڑکوں پر مظاہرے کے لیے اتر آ تی ہیں۔ میں ایسا نہیں کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ممتابنرجی ایسی حرکت کرتی ہیں سی بی آ ئی کی ٹیم بغیر پوچھ تاچھ کیے واپس چلی جاتی ہے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں ریلی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بنگال کے لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔لیکن نئے قانون کی سچائی کیا ہے وہ سب کے سامنے آ ہی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ نئے قانون کے تحت مسلمانوں کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چار جون 2010 میں بیربھوم ضلع کے لابھ پور علاقے میں کوٹین شیخ،دھنو شیخ اور تارق شیخ نام کے تین بھائیوں کو پیٹ کر ہلاک کرنے کا الزام ہے۔

Intro:Body:

تین دارالحکومتوں کی تجویز

تین دارالحکومتوں کی تجویز کیخلاف امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 15ویں دن بھی جاری

حیدرآبادیکم جنوری(یواین آئی) ریاست کے تین دارالحکومتوں کی تجویز کے خلاف آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی کے کسانوں کا احتجاج 15ویں دن بھی جاری ہے۔دارالحکومت امراوتی کے مختلف دیہاتوں کے کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نئے دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کے سلسلہ میں تشکیل دی گئی جی ایس راو کمیٹی کی رپورٹ کو منسوخ کیا جائے۔ان کسانوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت کے رویہ پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ جب ریاست میں ایک دارالحکومت ہے تو پھر تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز کی کیا ضرورت ہے؟اس سے ریاست کے عوام بالخصوص دارالحکومت کے کسانوں میں الجھن پائی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ امراوتی میں انفراسٹرکچر تیار ہے اور تین دارالحکومتوں کی کوئی ضرورت ہی نہیں ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ تین دارالحکومتوں کے اعلان کے ذریعہ وزیراعلی ریاست کو تقسیم کررہے ہیں۔ کسانوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے اس اعلان کو فوری طورپر واپس لے۔ اس احتجاج کے موقع پر مختلف مقامات پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.