ETV Bharat / state

کورونا وائرس کی جانچ اب ایس ایس کے ایم اسپتال میں بھی ہوگی - مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا

کورونا وائرس کے اثرات کے دائرہ کار کو پھیلتے ہوئے دیکھ کر بنگال حکومت نے بیلیا گھاٹا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیضہ اور انٹارکٹک امراض (نائس) کے بعد کلکتہ کے بڑے سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم میں کورونا وائرس کی جانچ کے انتظامات کئے ہیں ۔

کورونا وائرس کی جانچ اب ایس ایس کے ایم اسپتال میں بھی ہوگا

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:26 PM IST

اسپتال کے ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایس ایس کے ایم اسپتال میں آج سے یہ سروس شروع ہوگئی ہے ۔سپتال کے محکمہ مائکرو بایولوجی میں کیا جائے گا۔
ریاستی وزیر مملکت صحت نے ایس ایس کے ایم کے مائکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ کے انفراسٹرکچر کا معائنہ کیا تھا۔ ایس ایس کے ایم اسپتال میں کوروناکے جانچ کے انتظامات شروع ہونے کی وجہ سے بیلیاگھاٹا آئی ڈی اسپتال پر دباؤ کم ہوگا۔

کوروناکی دہشت کا دائرہ کار اب پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں باہر بالخصوص ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا اور دیگر چین کے آس پاس سے آنے والے ممالک سے آنے والوں کی ائیر پورٹ پر ہی جانچ کی جارہی ہے۔

کئی افراد کو شک کی بنیاد پر بیلیا گھاٹا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔مگران لوگوں کی جانچ میں منفی پایا گیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی مسلسل محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں اور میٹنگ بھی کررہی ہیں ۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ریاستی سیکریٹریٹ میں نوبنو میں میٹنگ کرنے کے بعد کہا ہے کہ بنگال میں کورونا وائرس کا کوئی مریض بنگال میں سامنے نہیں آیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ وزیر اعلی نے ضلعی اسپتالوں کوبھی تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شمالی بنگال میڈیکل کالج ، مدنی پور میڈیکل کالج اور مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.