کولکاتا: مغربی بنگال کے سلی گوڑی سے ممبر اسمبلی شنکر گھوش نے شمالی بنگال میں ڈینگی کی صورتحال پر اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک پیش کی۔ وہ اس پر بھی بات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اسپیکر بیمن بنرجی نے اس پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی۔اس کے بعد بی جے پی کے ممبران اسمبلی نعرہ بازی کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے۔West Bengal Speaker Reject BJP Request To Discuss On Dengue Situation In The State
حزب اختلاف کے شوبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ہمیں زیر التواء تحریک کو پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اسپیکر سے درخواست کی تھی کہ حکومت کی جانب سے کم از کم کوئی وزیراس معاملے میں بیان دے اور بتائیں کہ ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اب تک کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں زیر التواء تحریک کو پڑھنا کافی ہے۔ اس لئے ہم احتجاج کرتے ہیں۔
اس کے بعد بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی بشمول شوبھندوادھیکاری، منوج تیگا، اگنی مترا پال نے اسمبلی کے قریب سڑک پر ڈینگو کے معاملے میں ریاستی حکومت کے رول پر احتجاج کیا۔ علامتی مچھر کے ساتھ مچھر دانی میں گھس کر احتجاج کیا۔ وہ راہگیروں اور بس کے مسافروں میں مچھر دانی بھی تقسیم کی گئی۔
ریاستی وزیرچندریما بھٹاچاریہ نے شوبھندو ادھیکاری اور بی جے پی کے احتجاج کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کل جن کے سینے پر صدر جمہوریہ کی تصویر تھی، آج ان کے سینے پر مچھر کی تصویر لگی ہوئی ہے۔ وہ ہمیں بتائیں کہ ہم ان کے کن سوالوں کا جواب دیں۔یہ سب صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔لوگ ہر دن ایک ہی طرح کا چہرہ دیکھیں گے تو ناپسند کریں گے اس لئے وہ الگ الگ چہرہ بناتے ہیں۔ دراصل بی جے پی ڈرامہ کر رہی ہے۔ریاست کے عوام کو معلوم ہے کہ ہم نے ڈینگو پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Campaign to Bring back School Dropouts تعلیمی سلسلہ ترک کر دینے والے طلبہ کو دوبارہ اسکول تک لانے کی مہم
احتجاج کے دوران اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کہا کہ یہ جانتے ہوئے کہ ہم ڈینگو پر قرارداد لائیں گے، وزیر اعلیٰ نے کل ایک جائزہ میٹنگ کی، ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کم از کم ایوان میں بیان دے۔ لیکن یہ ریاستی حکومت کچھ سننے کو تیار نہیں،اسپیکر نے کہا کہ آپ اسے صرف پڑھ لیں۔مزید بحث نہیں ہوگی، اسی لیے ہم نے اسمبلی میں احتجاج کیا۔West Bengal Speaker Reject BJP Request To Discuss On Dengue Situation In The State