بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو چھ دنوں کے بعد آج نجی ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔ہسپتال سے ڈسچارج کے وقت سورو گنگولی کی بیوی ڈونا گنگولی اور نرسنگ ہوم کی سی ای او روپالی باسو بھی موجود تھی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے زندگی دوبارہ مل گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس کے لئے ڈاکٹرز، خاندان والے اور ہزاروں لاکھوں لوگوں کو شکریہ ادا کیا۔ان تمام لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ایک نئی زندگی ملی۔سورو گنگولی نے ڈاکٹروں میں خاص طور پر آفتاب خان کا نام لیا اور ان کا شکریہ ادا کیا جو چھ دنوں کے دوران ہر پل دادا کے ساتھ ہسپتال میں رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سنیچر کو جیم کے دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد سوروگنگوگی کو کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
چھ دنوں کے بعد آج ان کی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔اس موقع پر ہسپتال کے باہر سینکڑوں مداح ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر دادا کے انتظار میں کھڑے میں تھے۔