ETV Bharat / state

علماء کو انگریزی زبان سکھانے کے لیے بنگال کی  تنظیم سرگرم

مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی جو گاؤں دیہات میں رہتے ہیں ان کے لئے اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھانا مشکل ہے۔ ان کے بچے مدرسوں میں پڑھتے ہیں اور انگریزی سے نا بلد رہ جاتے ہیں بنگال کی ایک تنظیم جام پور اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مدرسوں میں پڑھنے والے نوجوانوں کو انگریزی تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔.

author img

By

Published : Aug 8, 2019, 8:34 PM IST

علماء کو انگریزی زبان سکھانے کے لیے بنگال کی  تنظیم سرگرم

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ہاڑوا میں جام پور اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مدارس میں پڑھنے والے طلباء کو نئے زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے قابل بنانے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے۔

علماء کو انگریزی زبان سکھانے کے لیے بنگال کی تنظیم سرگرم

اس سوچ کو بدلنا چاہتی ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے نوجوان جدید تعلیمی نظام سے ناواقف ہوتے ہیں آج اس تنظیم کی جانب سے کولکاتا کے مولا علی یوتھ سینٹر میں ساتویں ششماہی فن خطابت کا انعقاد کیا گیا۔

اس تنظیم سے انگریزی سیکھنے والے طلباء نے انگریزی میں فن خطابت کے مقابلے میں حصّہ لیا اور مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے انگریزی میں خطاب کرکے سب کو حیران کردیا۔

جام پور اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد روشن عالم مظہرِی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے وہ بچے جو مدارس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر عالم بنتے ہیں۔ہمارے مسلم معاشرے میں دین اور اسلام کی تعلیمدیتے لیکن ان کی باتوں کو باہر کی دنیا اہمیت نہیں دیتی۔

ہمارے عالموں کے متعلق غیر مسلم یہ سوچتا ہے کہ یہ بہت دقیانوسی اور پسماندہ ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا انگریزی زبان سے نا بلد ہونا۔ آج انگریزی رابطے کی زبان ہے۔ انگریزی نہیں جاننے والوں کے لئے اس دور میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانا بہت مشکل ہے۔

آج کے زمانے میں انگریزی بولنے والے افراد فخر محسوس کرتے ہیں چونکہ ہمارے علماء انگریزی نہیں بول پاتے ہیں ۔اسی لئے ان کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ ہماری اسی مدرسوں سے گریجویٹ ہونے والے طلباء کے لئے ہماری تنظیم نے چھ ماہ کا ڈپلومہ ان انگریزی لینگویج اینڈ لٹریچر کورس شروع کیا تاکہ ہمارے علماء انگریزی زبان میں اپنی بات رکھ سکے ۔

ان کی بات سنی جائے اور غیر مسلم معاشرے میں دین اسلام کا پیغام دینے بھی آسانی ہو ۔اس سال اس کورس میں 25 طلباء نے یہ ڈپلومہ کورس مکمل کیا ہے اور ہر سال میں دو بار مقابلہ فن خطابت کا انعقاد کرتے ہیں۔ ہمارے طلباء اپنی انگریزی زبان پر دسترس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کو انعامات سے نوازا جاتا ہے

Intro:انگریزی زبان آج کے دور میں کتنا اہم ہے یہ ہر کوئی جانتا ہے اور یہی وجہ کہ آج ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کے بچے انگریزی تعلیم حاصل کریں کیونکہ انگریزی زبان اس دور میں رابطہ کک زبان بن چکی ہے لیکن مسلمانوں کی ایک بڑی آبادی جو گاؤں دیہات میں رہتے ہیں ان کے لئے اپنے بچوں کو انگریزی میڈیم اسکولوں میں پڑھانا مشکل ہے ان کے بچے مدرسوں میں پڑھتے ہیں اور انگریزی سے نا بلد رہ جاتے ہیں بنگال کی ایک تنظیم جام پور اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مدرسوں میں پڑھنے والے نوجوانوں کو انگریزی تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے.

Body:مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے ہاڑوا میں جام پور اسلامک ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ مدارس میں پڑھنے والے طلباء کو نئے زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کے قابل. بنانے کے لئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے اور اس سوچ کو بدلنا چاہتی ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے نوجوان جدید تعلیمی نظام سے ناواقف ہوتے ہیں آج اس تنظیم کی جانب سے کولکاتا کے مولا علی یوتھ سینٹر میں ساتویں ششماہی فن خطابت کا انعقاد کیا گیا جس میں اس تنظیم سے انگریزی سیکھنے والے طلباء نے انگریزی میں فن خطابت کے مقابلے میں حصّہ لیا اور مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں نے انگریزی میں خطاب کرکے سب کو حیران کردیا. جام پور اسلامک ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد روشن عالم مظہرِی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہمارے وہ بچے جو مدارس میں تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پھر عالم بنتے ہیں اور ہمارے مسلم معاشرے میں دین اور اسلام کی تعلیمدیتے لیکن ان کی باتوں کو باہر کی دنیا اہمیت نہیں دیتی ہمارے عالموں کے متعلق غیر مسلم یہ سوچتا ہے کہ یہ بہت دقیانوسی اور پسماندہ ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کا انگریزی زبان سے نا بلد ہونا آج انگریزی رابطے کی زبان ہے اور انگریزی نہیں جاننے والوں کے لئے اس دور میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانا بہت مشکل ہے اور آج کے زمانے میں انگریزی بولنے والے افراد فخر محسوس کرتے ہیں چونکہ ہمارے علماء انگریزی نہیں بول پاتے ہیں اسی لئے ان کو اہمیت نہیں دی جاتی ہے ہماری اسی مدرسوں سے گریجویٹ ہونے والے طلباء کے لئے ہماری تنظیم نے چھ ماہ کا ڈپلومہ ان انگریزی لینگویج اینڈ لٹریچر کورس شروع کیا تاکہ ہمارے علماء انگریزی زبان میں اپنی بات رکھے تاکہ ان کی بات سنی جائے اور غیر مسلم معاشرے میں دین اسلام کا پیغام دینے بھی آسانی ہو اس سال اس کورس میں 25 طلباء نے یہ ڈپلومہ کورس مکمل کیا ہے اور ہر سال میں دو بار مقابلہ فن خطابت کا انعقاد کرتے ہیں جس میں ہمارے طلباء اپنی انگریزی زبان پر دسترس کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کو انعامات سے نوازا جاتا ہے.

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.