ملر پور: بیر بھوم کے ملر پور میں منگل کو ایک درد ناک سڑک حادثے میں نو مسافروں کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ رانی گنج-مورگرام قومی شاہراہ 60 پر رام پورہاٹ پولیس اسٹیشن کے تلڈا گاؤں کے قریب پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق رام پورہاٹ سے ملر پور جانے والا آٹو رکشہ ایک سرکاری بس سے ٹکرا گیا جس میں ڈرائیور سمیت 9 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس آٹو میں سوار سبھی مزدور تھے اور وہ کام سے گھر لوٹ رہے تھے، حالانکہ ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Bengal : مغربی بنگال میں سڑک حادثے میں 40 زخمی