مغربی بنگال حکومت کے ماتحت کالجز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے ہونے والے سیٹ کے امتحان میں اس بار عربی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس سے قبل عربی زبان کے امیدواروں کو مغربی بنگال سیٹ کے امتحان دینے کا موقع نہیں ملتا تھا۔ عربی کے علاوہ دوسرے سبجیکٹ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے پاس دو آپشن نیٹ یا سیٹ کے ہوتے تھے، جب کہ عربی سبجیکٹ کے امیدواروں کو صرف نیٹ کے امتحان پر ہی اکتفا کرنا پڑتا تھا۔
مزید پڑھیں:مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید
دوسری جانب مغربی بنگال کے کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں عربی پڑھائی جاتی ہے، اس کے پیش نظر ہر سال بڑی تعداد میں عربک کے طلبا نیٹ کے امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔ نیٹ کی بنسبت سیٹ کا امتحان کم مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس میں امیدواروں کی تعداد کم ہوتی ہے۔
حکومت مغربی بنگال نے 2021 سیٹ امتحان کے لئے نوٹس جاری کیا ہے جس میں عربی سبجیکٹ بھی شامل ہے۔ سیٹ امتحان کے لئے عرضی 16 اگست سے داخل کی جاسکے گی، عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر ہے جب کہ سیٹ کا امتحان آئندہ 9 جنوری کو ہوگا۔