ETV Bharat / state

سونیاگاندھی سے ملنے کےلیے دہلی پہنچے عبدالمنان - مغربی بنگال پردیش کانگریس کے سنیئر رہنما

ریاستی کانگریس کے سنیئر رہنمااور اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان آل انڈیانیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری سونیا گاندھی سے ملاقات کے لیے دہلی پہنچ چکے ہیں۔

سونیاگاندھی سے ملنے کےلیے دہلی پہنچے عبدالمنان
author img

By

Published : Nov 16, 2019, 7:15 PM IST

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے سنیئر رہنمااور ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کانگریس کی جنرل سکریٹری سونیاگاندھی سے ملاقات کرنے کے لیے دہلی پہنچ گیے ہیں۔

عبدالمنان سونیا گاندھی سے ملاقات کے دوران ریاستی پردیش کانگریس کے موجودہ صدر اورآئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ کریں گے۔

عبدالمنان کے دہلی میں واقع کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنے کے بعد بنگال میں قیاس آرائی جاری ہے۔افواہ ہے کہ موجودہ پردیش کانگریس کے صدر سومندرناتھ مترا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی تیاری ہے۔

عبدالمنان کاکہنا ہےکہ میں یہاں کسی کو عہدے سے ہٹانے اور کسی عہدے پر بیٹھانے کے لیے نہیں آیاہوں۔ میرا یہاں آنے کا مقصد مغربی بنگال پردیش کانگریس میں نئی جان ڈالناہے۔

انہوں نے کہاکہ سونیا گاندھی سے ملاقات کرکے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔پردیش کانگریس کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔ ہمارے سامنے کئی جیلنجزہیں۔

کانگریس کے سنیئر رہنماکاکہنا ہے کہ 2021 میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لیے پردیش کانگریس نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔اس کے لیے تمام لوگوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس اہم موقع پر کسی کو پارٹی سے دورکرنے کا کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔پارٹی کومضبوط بنانے ہمارا اولین مقصد ہے۔ اگلے انتخابات میں کانگریس شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔

عبدالمنان کے مطابق بی جے پی کااصل چہرہ سامنے آچکاہے۔ لوگوں میں بی جے پی کے لیے نفرت پائی جارہی ہے۔ریاست میں کانگریس کے کارکنان تھوڑی محنت کریں توریاست سے بی جے پی کا صفایاممکن ہے۔

Intro:Body:

sdsdfsdfsd

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.