مغربی بنگال کے کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی سے خوش ترنمول کانگریس نے ان تینوں اسمبلی حلقوں میں عوام کا شکریہ اداکرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو آئے انتخابی نتائج میں ترنمول کانگریس نے کالیا گنج، کریم پور اور کھڑکپور صدر میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
کالیا گنج اور کھڑکپورمیں چند مہینے قبل ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے40ہزار سے زائد ووٹوں سے سبقت حاصل لی تھی۔انتخابی نتائج آنے کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس جشن منارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ تینوں اسمبلی حلقوں میں الگ سے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہورہا ہے امریکہ کے پہلے صدر ابراہم لنکن نے بھی جیت حاصل کرنے کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نومبر میں کھڑگپور،کالیاچک اور کریم پور میں ہونےو الے ضمنی اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے تینوں اسمبلی حلقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی کوکلین سوئپ کردیا تھا۔