ETV Bharat / state

بی جے پی کو روکنے کے لئے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی - مغربی بنگال

کورونا وائرس اور امفان طوفان کی تباہ کاری کے دوران لوگوں کو راحت پہنچانے کی مہم کے دوران سیاسی جماعتیں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں

بی جے پی کو روکنے کے لئے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 7:50 PM IST

8جولائی کو جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ مغربی بنگال میں ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گے وہیں ترنمول کانگریس نے انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور کے مشورے پر ضلع سطح پر پریس کانفرنس کے انعقا د کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی جے پی کو روکنے کے لئے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی
بی جے پی کو روکنے کے لئے ترنمول کانگریس کی حکمت عملی

ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے بدھ کو ترنمول کانگریس کی تمام ضلع یونٹ پریس کانفرنس کا انعقاد کرے گی جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنگال حکومت کی تیاریوں، لاک ڈاؤن کے درمیان راحت پہنچانے اور امفان طوفان سے ہونے والی تباہی سے ریاست کو نکالنے کیلئے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

پارٹی تمام ضلع سطح کے لیڈران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ساتھ پریس کانفرنس میں کریں اور اس میں صحافیوں کو بتائیں لاک ڈاؤن میں کتنے لوگوں کو خوراج فراہم گیا ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبران نے کس قدر راحت پہنچائی اور امفان طوفان کے بعد متاثرین کی مدد کس طرح کی جارہی ہے۔اس کے علاو ہ امفان سے ہونے والی تباہ کاری کے بعد بنگال کی تعمیر نو کیلئے کیا اقدامات کئے جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن بی جے پی نے الزام عاید کیا تھا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت راشن تقسیم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہورہی ہے۔گزشتہ دنوں وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب میں بی جے پی اقتدار میں آکر رہے گی اور اس کیلئے پارٹی ہر ممکن کوشش کرے گی اور انہوں نے جارحانہ انداز میں ممتا حکومت کی تنقید بھی کی تھی۔

ترنمول کانگریس نے بھی اب بی جے پی کی تنقیدوں کا جواب دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ترنمول کانگریس نے بتایا کہ ریاست کے عوام کو بتایا جائے گا لاک ڈاؤن کے درمیان ریاست کی مدد کرنے کے بجائے مرکزی حکومت ریاست کیلئے کس طریقے سے مشکلات کھڑی کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.