ETV Bharat / state

مرشدآباد: مسلم طالبہ کی تاریخی کامیابی، ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا - مسلم طالبہ نے ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کیا

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری امتحان میں مرشدآباد ضلع کی رومانہ سلطانہ نے ریاستی سطح پر 499 نمبر حاصل کرکے تاریخ رقم کرتے ہوئے اول مقام حاصل کیا ہے۔

مسلم طالبہ کی تاریخی کامیابی
مسلم طالبہ کی تاریخی کامیابی
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:39 PM IST

مغربی بنگال کی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم طالبہ نے ہائر سیکنڈری امتحانات میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ رومانہ سلطانہ کا تعلق ریاست کے مسلم اکثریتی ضلع مرشدآباد سے ہے۔ رومانہ کے والدین شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

مغربی بنگال ہائر سیکنڈری امتحان میں اس بار تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہوئے مرشدآباد بازی مارنے میں کامیاب ہوا۔ اس بار ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی رومانہ سلطانہ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ 499 نمبر حاصل کرکے مرشدآباد کے کاندی کی رہنے والی رومانہ سلطانہ نے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

مسلم طالبہ کی تاریخی کامیابی

رومانہ سلطانہ کاندی کے راجا مندر چندر گرلس ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ ہے۔ اس سے قبل بھی رومانہ سلطانہ نے مادھیامک امتحان میں پوری ریاست میں پانچواں مقام حاصل کیا تھا۔

اگرچہ مادھیامک میں پہلے تین میں نام نہ ہونے سے رومانہ کو بہت افسوس ہوا تھا لیکن ہائر سیکنڈری میں اس نےاول مقام حاصل کرکے اس کمی کو دور کرلیا۔

ان کے والد بھارت پور غیاث آباد ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں جب کہ والدہ اسی علاقے کی اسکول میں ٹیچر ہیں۔

اپنی واحد و اکلوتی لڑکی کی کامیابی پر والدین خوشی سے شرسار ہیں تو وہیں پورا اسکول رومانہ کی کامیابی پر خوشیاں منارہا ہے۔ رومانہ بائیولوجی اور میڈیکل کی پڑھائی کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سے چھ گھنٹے مطالعہ کرتی تھی۔ وہ اس نتیجے سے خوش ہیں لیکن اگر امتحان ہوتا تو وہ اور بھی زیادہ خوش ہوتی۔ وہ پڑھائی کے علاوہ نظمیں لکھنا پسند کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.