آئندہ کل سنئے تمنگ کے حامی دارجلنگ میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔گرچہ این آر سی کے تحت سنئے تمنگ کے موقف میں نرمی آئی ہے راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی قانون کے پاس ہونے کے بعد مورچہ نے مرکزی دفتر کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے کارکنان پوسٹر لگائے لیکن شہریت ترمیمی قانون کے متعلق ان کے موقف میں نرمی آئی ہے گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ونئے تمنگ نے راجیہ سبھا میں شہریتی ترمیمی بل پاس ہونے پر دارجلنگ میں موجود مرکزی دفتروں کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دی تھی
لیکن بل کے قانون بن جانے کے بعد ان کے لہجے میں تھوڑی نرمی آئی ہے۔ اب شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پوسٹر لگا کر اپنی تحریک جاری رکھینے کا اعلان کیا ہے ۔ آئندہ کل احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ونئے تمنگ نے کہا کہ نئے قانون تحت رفیوجی جو پاکستان بنگلہ دیش اور افغانستان سے آئیں گے۔
ان کو دارجلنگ اور دوارس میں پناہ دینے کے سخت خلاف ہیں اور ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ دارجلنگ میں بدھ کے روز ونئے تمنگ نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کو دارجلنگ میں نافذ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ اور این آر سی میں گورکھا کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
اس سے قبل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دارجلنگ میں احتجاج کرتے ہوئے امیت شاہ اور ایم پی راجو بستا کے پتلے بھی نذر آتش کیا گیا تھا ۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر بھی مظاہرہ کیا گیا ونئے تمنگ نے دارجلنگ میں شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ پر آسام کی طرح تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے ۔