ETV Bharat / state

' طویل سیاسی زندگی میں اتنی خراب تقریر نہیں سنی '

بنگال کانگریس کے صدر سومن مترا نے کہاکہ بی جے پی کے رہنماؤں کو ملک کی فکر نہیں ہے بلکہ ان کی توجہ حکومت سازی پر ہے

' طویل سیاسی زندگی میں اتنی خراب تقریر نہیں سنی '
' طویل سیاسی زندگی میں اتنی خراب تقریر نہیں سنی '
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 6:12 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کی سخت تنقید کرتے ہوئے مغربی بنگال کانگریس کے صدر اور سینئر سیاسی رہنما سومن مترا نے کہا کہ میرا خیا ل تھا کہ بنگال اس وقت جس بحرانی دور سے گزررہا ہے اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے امت شاہ ریاست کے عوام کیلئے خوشخبری کا پیغام دیں گے ۔

' طویل سیاسی زندگی میں اتنی خراب تقریر نہیں سنی '

کانگریسی رہنما کاکہنا ہے کہ امت شاہ نے بنگال کے طوفان سے متاثر لوگوں کے بارے میں بات کی نہ ہی ملک کو کورونابحران سے نجات دلانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وہ صرف بنگال میں حکومت بنانے کی باتیں کرتے رہے۔

انہوں نے کہاکہ مگر انہوں نے مایوس کیا بلکہ میں نے اپنی طویل سیاسی زندگی میں اس زیادہ مایوس کن تقریر نہیں سنی ہے۔

ریاستی کانگریس صدر نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک کورونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس کی حالت میں زندگی گزار رہا ہے۔

اچانک وزیر داخلہ طویل گمشدگی کے بعد سامنے آئے اور 2021میں ریاست میں اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے لگے اور اس کی کی کوشش کرے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہورہا ہے کہ بی جے پی اور امت شاہ کو صرف اقتدار کی ہوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ نے کہاتھاکہ وہ بنگال کی حکومت نہیں توڑیں گے کیونکہ بی جے پی پچھلے دروازے سے حکومت نہیں بناتی ہے۔ ریاست کے عوام کا اعتماد حاصل کرکے حکومت سازی کرتی ہے ۔

مگر کرناٹک، میگھالیہ، منی پور، گوا، اروناچل پردیش اور اب کورونا بحران میں مدھیہ پردیش میں کس طرح حکومت سازی کی ہے ملک کے عوام اس بات کے گواہ ہیں۔امت شاہ کیا پروپیگنڈوں کے ذریعہ بنگال کے عوام کو بیوقوف بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.