ETV Bharat / state

ترنمول نے ریڈ کارپیٹ بچھا کربی جے پی کا استقبال کیا: ادھیر رنجن چودھری - کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری

ریاست مغربی بنگال کے کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کا ریڈ کارپیٹ بچھا کر استقبال کرنے والی کوئی اور جماعت نہیں بلکہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہی ہے۔

کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری
کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر رنجن چودھری
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 5:44 PM IST

مغربی بنگال میں سیاسی جلسہ و جلوس کا دن نزدیک آگیا ہے۔ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسہ و جلوس کا اہتمام کیا گیا. ان عوامی جلسوں میں بی جے پی سے لے کر کانگریس اور ترنمول کانگریس ایک دوسرے پر زبانی حملہ کرتے ہوئے نظر آئیں۔

ایک طرف جہاں مدنی پور ضلع میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی، کانگریس اور بائیں محاذ کو ہدف تنقید بنایا۔وہیں دوسری طرف سلی گوڑی میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور شمالی 24پرگنہ ضلع میں مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شخاوت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر خوب جم کر برسے.

اسی درمیان شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں پردیش کانگریس صدر ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے دونوں کو ایک ہی سکے کے دو پہلو قرار دیا.

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں زیادہ فرق نہیں ہے. دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے ریڈ کارپٹ بچھا کر بنگال میں بی جے پی کا استقبال کیا تھا۔ممتابنرجی اور بی جے پی کے اعلی رہنماوں کے درمیان برسوں پرانے اچھے تعلقات ہیں اور یہ پورے ملک کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔اسی وجہ سے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتابنرجی کی ہدایت پر ان کے پارٹی کے اراکین پارلیمان پارلیمنٹ میں غیر حاضر رہتے ہیں۔

کانگریسی رہنما کا کہنا ہے کہ کل سب کچھ ٹھیک تھا لیکن آج ممتا بنرجی دن بھر بی جے پی کی تنقید کرتی رہتی ہیں۔ممتابنرجی کو احساس ہونے لگا ہے کہ جسے ہاتھ پکڑ کر بنگال میں لاتی تھی آج وہ انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے پر آمادہ ہے.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی غلط پالیسی کے سبب مغربی بنگال میں بی جے پی کو اتنی کامیابی ملی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.