مغربی بنگال کے علی پور میں ڈمپنگ گراؤنڈ پر قبضے کو لیکر مقامی باشندوں اور پولس کے درمیان جھڑپیں ہوگئیں۔۔ پولس کو نشانہ بنا کر اینٹ پتھر پھینکے گئے ۔اس کے بعد لوگوں منتشر کرنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کر دیا ۔ اس کے ساتھ ہی آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے گئے ۔
دوسری جانب مقامی لوگوں کے پتھروں سے پانچ پولس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سرکاری کام میں روکاوٹ ڈالنے اور پولس پر حملے کے لئے 11 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ آج علی پور دوار کے ڈپٹی مجسٹریٹ گوپال داس چندر کی قیادت میں پولس عملہ کالکرٹ گرام میں ڈمپنگ گراؤنڈ کے 12 ایکڑ زمین پر دخل کرنے پہنچی تھی۔
اسی وقت مقامی لوگوں نے پولس کے کام میں روکاوٹ ڈالنا شروع کر دیا اور پولس کیمپ کو لوگوں نے اکھاڑ پھینکا جس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے پولس نے لاٹھی چارج کر دیا ۔ آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے مقامی لوگوں نے اینٹ پتھر چلائے جس میں پانچ پولس اہلکار زخمی اس کے علاوہ مقامی لوگوں نے کیمپ میں موجود پولس اہلکاروں کے موبائل فون نقد روپئے اور کپڑے بھی لوٹ لئے ۔
مقامی لوگوں کو الزام ہے کہ گرام کے پاس ہم لوگ ڈمپنگ گراؤنڈ نہیں بنانے دیں گے شہر کی گندگی شہر میں رکھا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ سے بات چیت کرنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔
اس واقعے کے متعلق ضلع ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولس کلیان سنگھ رائے کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی جانچ کی جائے گی ڈپٹی مجسٹریٹ گوپال داس چندر کا کہنا ہے کہ سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لئے زمین دخل کو لیکر ہوئے تصادم خبر ملتے ہی اضافی فورس بلائی گئی اب حالات قابو میں ہیں ۔