مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے فراز گنج ساحلی پولیس تھانہ کے انچارج گوتم وشواس کی لاش جمعرات کو ان کی سرکاری رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانے کے پولیس اہلکار کو ان کے کمرے کا دروازہ اندر سے بند ملا تھا اور کھٹکھٹانے پر کوئی جواب نہ ملنے پر جب دروازہ کھولا گیا تو مسٹر وشواس کی لاش کمرے کی چھت سے رسی کے سہارے لٹک رہی تھی۔
اٹھاون سالہ وشواس گزشتہ ایک سال سے فراز گنج ساحلی تھانے میں تعینات تھے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا. پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے مکی تفتیش جاری ہے ۔ اب تک اس معاملے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔گھروالوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
رشتہ داروں کاکہنا ہے کہ گوتم وشواس ذہنی طور پر بالکل تندورست تھے۔ ان کے رویے کو دکھ کر کبھی بھی ایسا نہیں لگاکہ وہ خودکشی جیسے قدم اٹھائیں گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ان کےدل و دماغ میں کیا چل رہا تھا یہ تو پتہ نہیں ہے۔ ان کی کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں تھی۔ گھروالوں نے غیرجانبدارانہ تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔