مغربی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے ہڑوا تھانہ علاقے کے موہن پور میں واقع ایم سی ایچ ہائی اسکول میں سرکاری تقریب کے دوران تعینات دوپولیس اہلکاروں پر طالبہ کو پہلے پیشکش کرنے اور اس کے بعد بدسلوکی کرنے کا الزام عائدکیا گیا۔
اس کے بعد مقامی باشندوں نے طالبہ کی بات پر ڈیوٹی پر تعینات پر پولیس اہلکاروں کی پٹائی کردی ۔ مشتعل ہجوم نے جائے موقع پر موجود پولیس کی موٹرسائیکل کو بھی نذر آتش کردی۔
اس واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایس آ ئی جہانگیر حسین غازی کو تھانے لیے گئی ۔لیکن مشتعل ہجوم پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور وہاں بھی توڑ پھوڑ کی۔
پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چار ج کیا۔ علاقے میں پولیس اور آر اے ایف کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ایس آ ئی جہانگیر حسین غازی کو ہسپتال میں داخل کراگیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔ایس آئی کے خلاف الزام ثابت ہوتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
الزام غلط ثابت ہونے پر مشتعل ہجوم کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔