مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز مظاہرے کے دوران پولیس اہلکار کو زدوکوب کرنے کے معاملے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر کو زدوکوب کرنے اور اس کے کام مداخلت کرنے کے معاملے میں ڈھائی سو سے زائد لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
پولیس کی جانب درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے حامیوں کے ساتھ ساتھ لفٹ فرنٹ کے کئی اعلی رہنماؤں کے بھی نام شامل ہے۔
دوسری طرف ایس ایف آئی کے ریاستی جنرل سوجن بھٹاچاریہ نے کہا کہ پولیس اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لئے سینکڑوں لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج میں ہمارے ایک ساتھ کی موت ہوئی ہے اور اس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
غور طلب ہے کہ سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراؤ کے دوران پولیس کےلاٹھی چارج میں شدید طور پر زخمی ہونے والے ڈی وائی ایف آئی کے یوتھ رہنما کی موت ہو گئی۔
مزید پڑھیں:
آر ایس ایس کے سربراہ کی متھن چکرورتی سے ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کے روز لفٹ فرنٹ کی یوتھ اور تنظیم کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کا گھراؤ کیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں مہدالاسلام بھی شامل تھے۔