ETV Bharat / state

پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ

شمالی24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانہ کے تحت مسجد باڑی علاقے میں واقع ایک پٹاخہ کارخانے میں دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت کے بعد مقامی باشندوں نے کارخانہ بند کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔

پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ
پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Jan 4, 2020, 8:40 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانے کے تحت مسجد باڑی علاقے کے باشندوں نے غیر قانونی پٹاخے کے کارخانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔

پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ

مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی جس سے گاڑیوں کی آمد ورفت ٹھپ پڑ گئی ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور مشتعل ہجوم کو سڑک سے ہٹاکر ناکہ بندی ختم کرائی ۔

باشندوں کاکہنا ہےکہ مسجد پاڑہ لائن میں تقریباًسوسے زائد غیرقانونی پٹاخے کارخانے ہیں۔ کارخانوں میں کسی بھی وقت دھماکہ ہوجاتا ہے۔ اس سے کارخانے میں کام کرنے والے مزدوروں کی موت توہوتی ہے لیکن عام لوگوں کی زندگی بھی خطرے میں پڑجاتی ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ ہے کہ غیرقانونی پٹاخے کارخانوں کوجلد سے جلد بند کردیا جائے تو کہ عام لوگوں کی زندگی بچائی جاسکے ۔

پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ
پٹاخہ کارخانہ بند کرنے کا مطالبہ

باشندوں کاکہنا ہے کہ غیرقانونی پٹاخہ کارخانوں کو جلد بند نہیں کیا جاتا ہے تو ہم اس کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔عام لوگوں کی زندگی کویوں ہی خطرے میں ڈالا نہیں جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی تھانے کے تحت مسجد باڑی لائن میں واقع ایک پٹاخہ کارخانے میں بھیانک دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔

اس سے قبل 2018 میں بھی ایک پٹاخہ کارخانے میں ہوئے دھماکے میں تین لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

دوسری طرف فارنسک کی ٹیم مسجد پاڑہ لائن میں واقع پٹاخہ کارخانے میں ہوئے دھماکے کی تفتیش کے لیے پہنچ چکی ہے۔ فارنسک ٹیم جائے وقوع سے ثبوت اکھٹاکرنے میں مصروف ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.