مغربی بنگال کے سیالدہ اور نئی ہٹی کے درمیان سگنل اپ گریڈیشن اور ریلوے لائن کی مرمت کے سبب تقریبا ڈھائی سو لوکل ٹرینوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تقریبا ڈھائی سو لوکل ٹرینوں کی معطلی کے اعلان کے سبب آج صبح سے ہی بیرکپور اور نئی ہٹی کے درمیان مسافروں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹیٹا گڑھ، بیرکپور، پلتا، عیشا پور، شیام نگر، جگتدل ، کانکی نارہ اور نئی ہٹی کے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بڑی تعداد میں بھیڑ امڈ رہی۔
اس دوران کانکی نارہ اسٹیشن میں لوکل ٹرین میں سوار ہونے کے دوران بھیڑ کی وجہ سے ایکم مسافر ٹرین سے گر زخی ہو گیا۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا ۔
مسافروں کاکہناہے کہ ہفتے کے پہلے دن لوکل ٹرینوں کی معطلی کے سبب مسافروں کتنی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ریلوے انتظامیہ کو اس کا اندازہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اپنے گھروں سے دفتروں کے لئے نکلے تھے لیکن دن گزرجانے کے باوجود ہم اسٹیشن پر ہی ہیں۔ اس سے ہمیں نقصان ہو ا ہے ۔
سیالدہ ریلوے ذرائع کاکہنا ہے کہ سگنل اپ گریڈیشن اور ریلوے لائن کی مرمت ضروری تھی ۔ مشرقی ریلوے نے 48 گھنٹہ پہلے ہی اس کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔اخبارات میں بھی شائع ہوئی جس پر لوگوں نے توجہ نہیں دی۔
واضح رہے کہ سیالدہ مین سکیشن میں سگنل اپ گریڈیشن اور ریلوے لائن کی مرمت کا کام جاری ہے جو آئندہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد ٹرینوں سروس معمول پر آجائے گی۔