مغربی بنگال کے اپوزیشن رہنما اور عبدالمنان نے شہریت ترمیمی ایکٹ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف متحد ہوکر احتجاج کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔
کانگریس کے رہنما عبدالمنان نے کہاکہ شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ تنہا بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف جنگ جیت نہیں سکتے ہیں۔
قومی شہری رجسٹری (این آر سی) اور شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) دونوں کوبنیاد بناکر ترنمول کانگریس 2020 میں بلدیاتی انتخابات اور2021 میں اسمبلی انتخابات میں اترنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
مرکزی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت میں بڑے پیمانے پر نوجوان سامنے آرہے ہیں اور ممتا بنرجی کی مہم کو عوامی حمایت مل رہی ہے اس لیے اس کو موضوع بنانے کا من بنالیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کو منطوری ملنے کے بعد مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف غیرمعائنہ مدت کے لئے احجاج کرنے کااعلان کیا ۔
وزیراعلیٰ کےاعلان کے بعد سے ریاست کے تمام اضلاع میں شہریت ترمیمی ایکٹ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں پُرتشدد مظاہرے کے سبب سرکاری املاک کو نقصان ہوا۔ بیشتر مقامات پر ٹرینوں میں آگ لگادی گئی تھی۔
اس واقعہ کے بعد مشرقی ریلوے نے بھی پرُتشدد مظاہرے کے سبب درجنوں ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے سبب مسافروں کو دشواریوں کاسامناکرناپڑا۔