مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سنیئر رہنماعبدالمنان نے کہاکہ ان میں سچ بولنے کی اہمت نہیں ہے۔ وہ صرف واہی بات کہہ رہیں ہیں جوانہوں نے وزیراعظم سے کہی ہے۔
کانگریسی رہنماکاکہنا ہے کہ ممتابنرجی وہ بات نہیں بتا رہی ہیں جو وزیراعظم نریندر مودی نے میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ کہی ہے۔
عبدالمنان نے کہاکہ ممتابنرجی سچائی پرپردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ کیونکہ ممتاکو عوامی غصے کا پتہ ہے۔ مغربی بنگال کے عوام میں شہریت ترمیمی ایکٹ ، این آ ر سی اور بی جے پی کے رہنماؤں سے متعلق زبردست غم وغصہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اگر سچائی سامنے آ جاتی ہے تو ممتاکو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے جوانہوں نے بی جے پی کی مدد سے حاصل کی ہے ۔سچائی یہ ہے کہ بنگال کے عوام ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں سے ناراض ہیں اس کا خمیازہ اسبملی انتخابات بھگتناپڑسکتاہے۔
واضح رہے خیال رہے کہ مودی اور ممتا بنرجی کی ملاقات پر جہاں بی جے پی نے تنقید کی ہے وہیں کانگریس اور بایاں محاذنے بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ ممتا بنرجی صرف دکھاوا کیلئے این آر سی اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کررہی ہیں۔
مگر بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے درمیان اندرون خانہ رابطے ہیں اور ممتا بنرجی کو شاردا اور ناردا سے بچنا بھی ہے۔ممتا بنرجی نے سونیاگاندھی کی میٹنگ سے دوری بناکر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کس طرف ہیں۔