ETV Bharat / state

مغربی بنگال: حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کی گورنر سے ملاقات

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کر اگلا اسمبلی انتخابات پرامن کرانے کا مطالبہ کیا۔

مغربی بنگال: حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کی گورنر سے ملاقات
مغربی بنگال: حزب اختلاف رہنما عبدالمنان کی گورنر سے ملاقات
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 10:34 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی کے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے دارجلنگ میں چھٹی کا لطف اٹھا رہے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی۔ گورنر جگدیپ دھنکر اور حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کے درمیان میٹنگ میں ریاست میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کو کسی بھی قیمت پر پرامن کرانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان کے ساتھ ہونے والی میٹنگ مثبت رہی۔ کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن اگلے اسمبلی انتخابات کو بلا تشدد کے کرانے کی بات قابل غور رہی۔'

گورنر نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں انتخابات کے دوران خون خرابہ عام بات ہے لیکن اس مرتبہ یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہونے والا ہے۔'

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 'میں نے حزب اختلاف کے رہنما کو یقین دہاںی کرائی ہے کہ بنگال میں اگلا اسمبلی الیکشن پر امن طریقے سے کرایا جائے گا، چائے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام پارٹیوں کو پرامن طریقے سے انتخابات کرانے کے لئے پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد ہی اس پر کام کیا جائے گا.'

گورنر کا کہنا ہے کہ 'ریاست میں جس طرح سے سرکاری افسران کو سیاسی فائدے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے وہ تشویش کا باعث ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اعلی افسران کو استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔'

گورنر جگدیپ دھنکر کے مطابق انہوں نے پہلے بھی اعلی افسران کو سیاسی رہنماؤں کے طور پر کام کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔

وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ وہ گورنر سے رشمی ملاقات کرنے کے لئے دارجلنگ آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.