مغربی بنگال کے بشیرہاٹ کے بادوریا سے کولکاتا پولیس ٹاس فورسز کی ایک ٹیم نے طالبہ کو مبینہ لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
![لشکرطیبہ سے مبینہ تعلق کے الزام میں طالبہ گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6480205_arrest.jpg)
اکیس سالہ تانیہ پروین عربک ایم اے کی طالبہ تھیں۔ تانیہ کو ان کے گھر بشیر ہاٹ کے بادوریا سے گرفتار کیا گیا ہے۔
کلکتہ پولس ٹاسک فورسیس کے مطابق اس کے موبائل فون پر پاکستان سے کال آتارہتا ہے۔
پولس نے بتایا اس کے پاس سے دو موبائل فون اور ڈائری برآمد کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
باراسات کی عدالت میں پیش کرکے 14دن کیلئے پولس حراست میں دے دیا گیا ہے۔
اسپیشل ٹاسک فورسیس کے انسپکٹر جنرل اجے نند ن اور آئی جی سے سدھارکر نے پروین سے پوچھ تاچھ کی ہے۔
ان دونوں نے کہا کہ ا ن کے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ وہ سازش اورملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
افسران نے کہا کہ لڑکی کے خلاف جو ثبوت ہے اس وقت ہم میڈیا میں پیش نہیں کرسکتے ہیں۔
بادوریہ کے موالی پور کے لوگوں نے کہا کہ وہ ایک اچھی طالبہ رہی ہیں اور ہائی مدرسہ میں 80فیصد نمبر حاصل کیا تھا۔