مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف میں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی بھر پور کوشش کے باوجود ڈینگو کا قہر پر قابو پایانہیں جا سکا ہے۔
کولکااور اس کے اطراف میں ڈینگو کے قہر کی وجہ سے اب تک 27 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ رہاستی حکومت کی ہدایت کے باوجود کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے ڈینگو پر قہرپانے کی بھر پور کوشش کر چکی ہے لیکن ناکام رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق دیباشری پال نام کی ایک خاتون کو گزشتہ پیر کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چند دنوں کے بعد آج دیباشری پال کی موت ہوگئی۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ دیبا شری پال کو بخار کی شکایت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چند دنوں کےان کی موت ہو گئی۔
اس واقعہ کے بعد مقامی باشندوں نے ہوڑہ میونسپل کارپویشن کے خلاف احتاج کیا۔ بسواجیت گھوش نام کے ایک شخص نے بتایا کہ علاقے میں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ میونسپل انتظامیہ ڈینگو پر قابوپا نے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے اب تک کئی افراد کی موت ہو چکی ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ لوگ دہشت میں زندگی گزاررہے ہیں۔ لوگوں اپنے طور پر ڈینگو سے مقابلہ کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔