مغربی بنگال کے جنوبی 24 پر گنہ کے متھرا پور کے نریندر پور بلاک میں سی پی ایم اور بی جے پی کے سینکٹروں حامیوں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔
ترنمول کانگریس جے ہند بھینی کے رہنمامنورنجن پاترا کاکہنا ہے کہ سی پی ایم اور بی جے پی کے تقریبا تین سولوگوں نے ترنمول کانگریس کی شمولیت اختیار کرنے کااعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں سی پی ایم اور بی جے پی کے حامی ممتابنرجی کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر ترنمول کانگریس میں شامل ہررہے ہیں۔
ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ جن لوگوں نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے وہ گزشتہ 10 برسوں سے سی پی ایم اور بی جے پی سے منسلک تھے۔
انہوں نے کہاکہ سی پی ایم اور بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے والے افراد کو اپنی ہی پارٹی سے ناراضگی تھی۔ ناراضگی کے سبب انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونےو الوں پر کسی بھی طرح کے دباؤ نہیں تھے۔ وہ اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ترنمول کانگریس میں شامل ہونےو الے سوسانتو دیب ناتھ نے کہاکہ ہم برسوں سے سی پی ایم سے منسلک رہا ۔ لیکن سی پی ایم گاؤں کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم اپنی ہی پارٹی سے مایوس ہو کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہم پر کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔