مرکزی حکومت کا الزام ہے کہ مغربی بنگال میں مہاراشٹر، کرناٹک، اترپردیش،راجستھان اور مدھیہ پردیش کے مقابلے بہت ہی کم جانچ کیا گیا ہے۔7مئی تک بنگال میں کل 32,572جانچ ہوئے تھے۔ جبکہ اپریل کے تیسرے ہفتے میں ان ریاستوں نے اس سے کہیں زیادہ جانچ کردیا تھا۔مہاراشٹرمیں تو دو لاکھ سے زاید جانچ ہوچکے ہیں۔
بنگال محکمہ صحت کے سینئر آفیسر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے دس گناجانچ میں اضافہ کردیا ہے۔اپریل کے پہلے ہفتے میں 186جانچ یومیہ کیا جارہا تطا اور اب یومیہ 2611جانچ ہورہے ہیں۔
ریاست کی اپوزیشن جماعتیں اور ڈاکٹرس فورم بھی بنگال حکومت کی اس معاملے میں تنقید کررہی ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے دو دن قبل ہی چیف سیکریٹری راجیو سنہا کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ریاست میں جانچ کم ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی شرح بہت ہی زیادہ ہے
۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے مرنے کی شرح 2سے 3 فیصد ہے وہیں بنگال میں کورونا وائرس سے مرنے کی شرح 13.2فیصد ہے۔
محکمہ صحت کے سینئر آفیسر نے کہا کہ اس وقت بنگال میں دس لاکھ کی آبادی پر 300جانچ ہورے ہیں۔پہلے 188جانچ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم جانچ اس لئے کم کررہے تھے ہمارے پاس انفراسٹکچر نہیں تھے، لیبارٹری کی قلت تھی،مرکزی حکومت بروقت کٹس فراہم نہیں کررہی تھی۔
آئی سی ایم آر کے سامنے بھی ہم نے اس مسئلے کو رکھا تھا اور اب ہمارے پاس لیبارٹری کی تعداد17ہے۔مزید کی منظوری کیلئے درخواست دیا گیا ہے۔تاہم ریاستی حکومت پر الزام ہے کہ کولکاتا میں قائم آئی سی ایم آر۔این آئی سی ای ڈی کو جانچ کے نمونے نہیں بھیجے جارہے تھے۔
محکمہ صحت کے سینئر آفیسر نے کہا کہ مارچ میں ہمارے پاس صرف ایک جانچ لیبارٹری تھے اور اس وقت ہمارے پاس 17لیبارٹری ہیں۔جس میں پانچ پرائیوٹ لیبارٹری بھی شامل ہے۔آئی سی ایم آر کے گائیڈ لائن کے مطابق ہم نے بڑے پیمانے پر گھر گھر جاکر بخار جانچ کئے اور ابتدائی مرحلے میں ہی لوگوں کو دوا فراہم کیا۔اس کی وجہ سے بھی یہاں مریض کم سامنے آئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں جہاں جانچ میں تیزی آئی ہے وہیں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔مئی کی پہلی تاریخ کو جہاں مریضوں کی تعداد 795تھی وہیں اب اس میں اضافہ ہوکر 1600ہوگئے ہیں۔
بنگال محکمہ صحت کے مطابق 79افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے۔جب کہ مرکزی حکومت کے مطابق بنگا ل میں کورونا وائرس سے 140افراد کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں جہاں اب تک 30ہزار جانچ ہوئے ہیں، وہیں کئی ریاست ایک لاکھ سے زاید جانچ کرچکے ہیں وہیں مہاراشٹر میں 2لاکھ اور آندھراپردیش میں 1.5 لاکھ جانچ ہوچکے ہیں۔