ETV Bharat / state

ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ

ریاست کے ضلع ہگلی اور جنوبی 24 پرگنہ کے مختلف علاقوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگئی۔

ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : May 12, 2020, 4:31 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے کئی مریض سامنے آئے ہیں۔یہ دونوں اضلاع اب تک اورینج زون میں تھے مگر اب کورونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد بنگال حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کلکتہ، ہوڑہ اور شمالی 24پرگنہ ریڈزون میں ہے اور ا ب تک جتنے بھی کیس آئے ہیں ان میں سے 85فیصد مریضوں کا تعلق انہی تین اضلاع سے ہے۔جب کہ ریڈ زون علاقہ مشرقی مدنی پور میں کنٹیمنٹ علاقے کم ہورہے ہیں۔

پہلے جنوبی 24پرگنہ میں صرف ایک ہی کنٹیمنٹ زون تھا مگر اب گزشتہ ایک ہفتے میں 30کٹیمنٹ زون ہوگئے ہیں۔اسی طرح ہگلی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 40سے 71ہوگئی ہوگئی ہے۔

بنگال حکومت کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ شمالی 24پرگنہ،ہگلی اور جنوبی 24پرگنہ کے تین اضلاع کے کنٹیمٹ زون میں ماہرین ٹیم تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب کہ کلکتہ اور ہوڑہ میں روزانہ کی بنیاد کورونا کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہر ایک ٹیم میں چار ڈاکٹر ہوں۔ٹیم اس بات کا جائزہ لے گی کس طریقے سے لاک ڈاؤن کو نافذ کیا جارہا ہے اور اگر لاک ڈاؤن نافذ ہے تو اس کے باوجود کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیوں کر ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ یہ ٹیم کنٹیمنٹ زون میں اضافے کی تجویز بھی دے گی۔اس کے علاوہ ٹیم کی نگرانی میں بخار اور دیگر وائرل کی جانچ کرے گی۔

اس وقت بنگال میں 566کٹیمنٹ زون ہے ان میں سے کلکتہ میں 326کٹیمنٹ زون ہیں،جنوبی 24پرگنہ میں 92،ہوڑہ میں 76،جنوبی 24پرگنہ میں 30اور ہگلی میں 23ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.