تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بعد قتل کی واردات کے خلاف شمالی بنگال مڈیکل کالج اینڈ ہستپال کے ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور اس کیس میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور بے رحمی سے قتل کی واردات کے خلاف مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شمالی بنگال مڈیکل کالج اور اینڈ ہستپال کے ڈاکٹروں نے متقولہ کی حمایت میں احتجاج کیا ۔ ڈاکٹروں نے اپنے اپنے ہاتھوں میں بینر لیے احتجاج کیا۔
شمالی بنگال مڈیکل کالج اینڈ ہستپال کے جونئیر اور سینئیرڈاکٹروں نے آج صبح سے تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک گھنٹے تک کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ تلنگا نہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جو کچھ بھی ہو ا وہ انساینت کے خلاف ہے۔ خاتون ڈاکٹر کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ قصورواروں کے خلاف اتنی سخت کارروائی جائے کہ مستقبل میں اسی حرکت کرنے سے پہلے لوگ دس مرتبہ سوچ لے کہ اس کا انجام کیا ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ جونئیر ڈاکٹروں کے ساتھ اکثروبیشتر اسے واقعات ہوتے ہیں جس پر افسوس ہو تا ہے ۔ سوچنا چاہیے کہ جوڈاکٹر اپنے بغیر کسی مقصد اور مطلب کہ لوگوں کی جان بچانے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں ان کے ساتھ ایسا کیسے کیاجاسکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ضلع مجسٹریٹ کو ایک عرضداشت پیش کی جائے گی ۔ اس میں اس واقعے کے خلاف احتجاج درج کیا جائے گا۔
واجح رہے کہ گزشتہ ماہ تلنگانہ میں چند شرپسندوں نے ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کرنے کے بعد انہیں بے رحمی سے قتل کردیاتھا۔ اس واقعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔