مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنانگر میں واقع گلوبل کووڈ ہسپتال کے غیر مستقل مزدور، مستقل ملازمت کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے۔
احتجاج میں شامل ملازمین نے پہلے ہسپتال کے سامنے احتجاج کیا اور اس کے بعد سڑکوں پر چلے گئے اور ناکہ بندی کردی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'ملازمین اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کام کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کو ہماری کوئی فکر نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'کووڈ ہسپتال کے کھلنے کے پہلے دن سے کام کر رہے ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ روز اول سے نا انصافی ہوتی آ رہی ہے۔'
غیر مستقل مزدوروں کا کہنا ہے کہ 'ایک ہی ساتھ تقرری پانے والے چند ملازمین کی تنخواہ 15 ہزار روپے لیکن ہمیں آٹھ ہزار روپے دیا جاتا ہے۔'
مظاہرین نے کہا کہ 'تنخواہ امتیازی سلوک ناانصافی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ اس کا جواب انتظامیہ کے پاس بھی نہیں ہے۔'
دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'غیر مستقل ملازمین کو احتجاج کرنے سے پہلے ہسپتال انتظامیہ سے بات چیت کرنی چاہئے تھی۔'
انہوں نے کہا کہ 'مستقل ملازمت کا فیصلہ ہم نہیں کر سکتے ہیں. اس کے لئے کمیٹی ہے۔کمیٹی جو فیصلہ کرے گی سب کو اسے قبول کرنا ہو گا۔'
واضح رہے کہ ندیا ضلع میں کورونا وائرس کے دو ہسپتال ہے.پہلا کلیانی اور دوسرا کرشنا نگر میں ہے. دونوں جگہوں سے غیر مستقل ملازمین کے احتجاج کرنے کی اطلاع موصول ہوتی ریتی ہے.