ETV Bharat / state

بنگال میں شہریت ترمیمی بل کاسوال ہی نہیں ہے - شہریت ترمیمی بل

ریاستی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال میں ماں ماٹی مانش کی حکومت ہے ۔یہاں شہریت ترمیمی بل اور این آ ر سی نافذ ہونے کا سوال ہی نہیں اٹھتاہے۔

بنگال میں شہریت ترمیمی بل کاسوال ہی نہیں ہے'

author img

By

Published : Dec 13, 2019, 5:31 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل سے ملک کو نقصان ہوچکا ہے۔ مرکزی حکومت ضد پر اڑی رہی تو مستقبل میں بھی نقصان ہونے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ شمال مشرق خطہ ماحول بگڑنے کی وجہ سے مغربی بنگال میں بھی اثر پڑسکتا ہے۔

شمالی مشرق خطہ سے بنگال کے سرحد منسلک ہے ۔ اس کی وجہ ہمیں احتیاط برتنےکی ضرورت ہے۔ لوگوں کو حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی جا تی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ بنگال کے لوگ ہمارے ہیں تو آسام بھی ہمارا ہے۔ وہاں کے لوگ بھی ہمارے ہیں۔ ان کی پریشانی ہماری پریشانی ہے۔

بنگال میں شہریت ترمیمی بل کاسوال ہی نہیں ہے'

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہاکہ شہریت ترمیمی بل کامیاب نہیں ہو سکتا ہے ۔ شمال مشرق خطہ کی تمام ریاستوں نے شہریت ترمیمی بل نافذ کرنے سے انکار کردیاہے۔

کیرالہ کی حکومت نے بھی شہریت ترمیمی بل نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے تو مغربی بنگال میں اسے نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی بل کسی بھی قیمت پر نافذ نہیں ہوگا ۔ نافذ کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا ہے۔ بنگال کے لوگوں کو فکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ممتابنرجی نے کہاکہ بنگال کے لوگوں کوشہریت ترمیمی بل کے نام پر ڈرا نے والوں کو اب سبق سکھا یا جا ئے گا ۔ لوگوں کی غلطی ہوچکی ہے اس لیے 18 سیٹیں ملیں اب ایسا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں کل انتخابات کرایا جا ئے تو بی جے پی کو کہیں سے بھی جیت نہیں ملے گی۔ بی جے پی کو اب اوقات دکھانے کا وقت آگیا ہے۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.