مغربی بنگال کے 20 اضلاع میں 108 بلدیات کے انتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اتوار کی صبح ووٹنگ شروع ہوئی۔ West Bengal Municipal Election Polling Underway
ووٹنگ 07.00 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 108 بلدیاتی اداروں میں وارڈ کے نمائندوں اور میئروں کے انتخاب کے لیے تقریباً 95 لاکھ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 2000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر بوتھ پر مسلح پولیس اہلکار موجود ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے 18 خصوصی مبصرین تعینات کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ نے جمعہ کو ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے بی جے پی لیڈروں موشومی رائے اور پرتاپ بنرجی کی درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے 23 فروری کے حکم کو چیلنج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:
- West Bengal Civic Polls: مغربی بنگال میں بلدیاتی انتخابات، سیکیورٹی انتظامات سخت، پولنگ کل
- How Bengal Put Brakes on Growing Fiscal Deficit: مغربی بنگال: مالیاتی خسارے کو کیسے کم کیا جائے ؟
یو این آئی