گنگا ندی کے اطراف میں واقع زیادہ تر اضلاع میں آج صبح سے ہی بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین چار دن لگاتار بارش ہونے کی توقع ہے۔ ریاست کے کچھ ساحلی علاقوں میں اور شمالی بنگال کے اضلاع میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر سنجیب بنرجی نے کہا کہ جنوب مشرقی مانسون نے کولکاتا اور ریاست کے کئی اضلاع بشمول شمالی بنگال اور سکم میں دستک دے دی ہے۔
اڑیسہ اور آندھرا پردیش میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کی وجہ سے مانسون کو قبل از وقت میں پہنچنے میں معاون ثابت ہوتا ہوا ہے۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ اس سال معمول کے مطابق 102 فیصد ہوگی۔