ETV Bharat / state

ریاستی وزیر سادھن پانڈے کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر - مغربی بنگال نیوز

مغربی بنگال حکومت کے سینئر وزیر سادھن پانڈے کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل ریاستی وزیر و سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا کی اہلیہ جو ایک بیورو کریٹ ہیں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

corona positive
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 10:46 PM IST

ریاستی وزیر سادھن پانڈے کی بھابھی کا کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے اور اب ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سادھن پانڈے کی اہلیہ سوپتی دیوی اس وقت آئسولیشن میں ہے اور ریاستی وزیر بھی قرنطینہ میں ہیں۔

کل ہی مغربی بنگال حکومت میں فرنٹ لائن میں کام کررہی سینئر بیورو کریٹ دیبتتا رائے کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ 38سالہ بیوروکریٹ چندن نگر، ضلع ہگلی سب ڈویژن میں ڈپٹی کلکٹر کے عہدہ پر فائز تھیں۔

کورونا وائرس کے اثرات پائے جانے کے بعد انہیں گھر میں ہی رہنے کو کہا گیا تھا مگر گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، مگر کل ان کا انتقال ہوگیا۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سینئر بیورو کریٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے شوہر سے بات کی۔

اس سے قبل ریاستی وزیر سوجیت بوس بھی کورونا سے متاثر ہوگئے تھے اور ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی تنموش گھوش کا کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا تھا۔

ریاستی وزیر سادھن پانڈے نے کل بتایا کہ ان کے بہنوئی شنکرشنکر بنرجی کا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا ہے۔ اس کے بعد ہمارے گھر کے سارے لوگوں کی جانچ کی گئی ہے جس میں ان کی اہلیہ کی رپورٹ میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جب کہ یہاں کئی علاقوں میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.