ETV Bharat / state

بنگال کو فرقہ پرستی سے سلامت رکھنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا: فرہاد حکیم

author img

By

Published : May 15, 2021, 9:55 AM IST

پورے ملک میں عید کا تہوار جمعہ کے روز منایا گیا۔ مغربی بنگال میں بھی مسلمانوں نے عید کی نماز کووڈ پروٹوکول کے ساتھ ادا کی۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ فرہاد حکیم نے بھی نماز ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کی سلامتی کے لئے دعا کی اور ہمارے بنگال کو فرقہ پرستی سے سلامت رکھنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

firhad hakim
فرہاد حکیم

پورے ملک میں جمعہ کے روز عید منائی گئی۔ ملک کے کئی حصوں میں سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا نہیں کر پائے تو کہیں جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے محدود لوگوں کو مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کا موقع نصیب ہوا۔

دیکھیں ویڈیو

مغربی بنگال میں بھی جزوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مساجد میں محدود افراد کو کووڈ پروٹوکول کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت ملی۔ حکومت مغربی بنگال کے وزیر اور ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم نے عید کی نماز کووڈ پروٹوکول کے تحت چیتلا کی مسجد میں ادا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج انہوں نے عید کے پاک دن کے موقع پر سب کے لئے سلامتی کے لئے دعا کی۔ اس کے علاوہ کورونا کے قہر سے سلامتی کی دعا کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بنگال میں جو بھائی چارہ تھا، مذہبی رواداری تھی جہاں تمام مذاہب کے لوگ متحد ہو کر رہتے ہیں۔ ان حالات کو بحال کرنے کے لئے اور فرقہ پرستی سے بنگال کو جس طرح اس بار بھی بچائے رکھا۔ اس کے لئے اللہ کا لاکھ لاکھ شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم کو ممتا بنرجی کا ایک اور خط

آج عید کے موقع پر اللہ سے دعا کی کہ تمام انسانیت سلامت رہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ جس طرح وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بنگال کو آگے لے جا رہی ہیں اسی طرح اللہ سے دعا ہے کہ پورے ملک کو اس طرح کی قیادت ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.