ETV Bharat / state

امرتیہ سین کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے: فرہاد حکیم - firhad hakim criticizes bjp state president

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کو لے کر جاری بیان بازی ناقابل قبول ہے اور اب اسے کسی بھی قیمت پر بند کرنے کی ضرورت ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 11:49 AM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امرتیہ سین اور شانتی نیکیتن کی ایک گز کی زمین کو لے بڑے پیمانے پر سیاست کی جا رہی ہے اس معاملے میں بنگال کی سیاست دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس، لیفٹ فرنٹ اور کانگریس ڈاکٹر امرتیہ سین کی حمایت میں ہیں جبکہ بی جے پی ان کے خلاف کھڑی ہے۔

مغربی بنگال کے ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ نوبل انعام یافتہ برائے معاشیات ڈاکٹر امرتیہ سین کے خلاف کچھ بھی کہنے سے پہلے دس بار سوچنے کی ضرورت ہے وہ ملک کے ہیرو ہیں اگر کوئی اس بات کو تسلیم نہیں کرتا ہے تو کوئی برائی نہیں لیکن غلط بیان بازی سے کسی کو بدنام نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش سیاسی فائدے کے لیے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انھوں نے امرتیہ سین کو زمین کے کاغذات دکھانے کی بات کہی ہے شاید وہ بھول گئے ہیں کہ ڈاکٹر امرتیہ سین کس مقام پر ہیں۔

فرہاد حکیم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امرتیہ سین نوبل انعام کے ذریعہ حاصل ہونے والی رقم سے فاؤنڈیشن چلاتے ہیں اور اپنی ساری کمائی غریبوں کی مدد کے لیے وقف کر چکے ہیں جبکہ بی جے پی کے ریاستی صدر انہیں ثبوت پیش کرنے کو کہ رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر امریتہ سین کے بارے میں کہا جا رہا ہے،کل نوبل انعام یافتہ اور قومی ترانہ کے بانی رابندر ناتھ ٹیگور، نیتاجی سبھاش چندر بوس، قاضی نذرالاسلام کے بارے میں بولا جائے گا۔

واضح رہے کہ وشوا بھارتی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بدوت چکرورتی نے ڈاکٹر امرتیہ سین کو شانتی نیکیتن کی ایک گز کی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کو لے کر نوٹس بھیجا تھا۔اسی نوٹس کو لے کر بنگال کی سیاست میں ہلچل مچی ہے۔ دانشوران،ادیب اور فنکار سمیت متعدد بڑی بڑی شخصیات امرتیہ سین کی حمایت میں تحریک چلا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.