ممتا بنرجی بیربھوم کے دو روزہ دورے کے اختتام پر کولکاتا واپسی کے دوران ہیلی پیڈ گراؤنڈ پہنچنے سے قبل آدیواسیوں سے ملاقات کے لئے ان کے گاؤں پہنچ گئی۔
ملاقات کے دوران ممتا دیدی نے آدیواسی خواتین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے رادھا بھلبھ پور گاؤں میں 130 بیت الخلاء تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ آدیواسیوں کی تمام تر پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں جنگل محل سمیت تمام اضلاع میں رہنے والے آدیواسیوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ آدیواسیوں کو کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ وہ مغربی بنگال کے باشندے ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کی ذمہ دار ی ہماری حکومت پر ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ترنمول کانگریس کے ضلعی صدر انوبراتا منڈل، ضلع مجسٹریٹ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ کئی اعلیٰ حکام موجود تھے۔