ETV Bharat / state

ممتا بنرجی کی بی جے پی پر تنقید

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کو بیرونی کہا جاتا ہے عام لوگوں کو نہیں، اس پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 7:48 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ جس کے سبب سیاسی گراف بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کر رہے ہیں۔

وزیراعلی ممتا بنرجی دو دنوں کے دورے پر بیر بھوم پہنچی اور دورے کے پہلے دن ضلع مجسٹریٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ اس دوران وزیراعلی نے ضلع انتظامیہ کے افسران سے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ بیرونی ریاستوں کے رہنما الفاظ کے استعمال پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ سب کو معلوم ہے کہ کون کس کو کیا کہتا ہے لیکن بی جے پی کے رہنماؤں کو ہر چیز میں سیاست کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کے لیے بیرونی لفظ کا استعمال کیا گیا تھا نا کہ عام عوام کے لیے۔

ممتا نے مزید کہا کہ ملک میں رہنے والے لوگ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت کہیں بھی آنے جانے کے لئے آزاد ہیں کیونکہ ملک کا ہر باشندہ بھارتی کہلانے کے قابل ہے وہ چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں کے لیے بیرونی لفظ کا استعمال کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی کیا جائے گا۔ چند لوگ ہی ریاست میں اُتھل پُتھل مچائے ہوئے ہیں۔ وہ لوگ سب کچھ بدلنا چاہتے ہیں۔تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ برا لگے گا ہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ بیس دسمبر کو وزیر داخلہ امت شاہ نے بیر بھوم کے بولپور میں روڈ شو کیا تھا اسی کے جواب ممتا بنرجی آئندہ بدھ کے روز روڈ شو کی قیادت کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.