ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں 15 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع - 31 جولائی سے 15 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن

مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جزوی لاک ڈاؤن میں 31 جولائی سے 15 اگست تک توسیع کا اعلان کیا ہے، اس درمیان ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ رہے گا۔

مغربی بنگال میں 15 اگست تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع
مغربی بنگال میں 15 اگست تک لاک ڈاؤن میں اضافہ
author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:20 PM IST

مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے ریاست میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کے ساتھ ساتھ مختلف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ویڈیو
چیف سکریٹری نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس سے نمٹنا ہمارا پہلا اور آخری کام ہے، تمام پابندیاں عوام کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے عائد کی گئی ہے، جو عوام کے حق میں ہے۔' انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے چند سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اس کی مدد سے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔چیف سکریٹری کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ 'صبح سات بجے سے رات کے نو بجے تک ضروری اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں کھلی رہیں گی، لوگوں اور دکانداروں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔شادی اور مذہبی تقریبات میں 50 سے زائد لوگوں کو شرکت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، سیاسی جلسہ و جلوسوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی، ماسک اور سینٹائزار کا استعمال لازمی ہے۔ سینما گھروں، ریستوراں اور ہوٹل وغیرہ میں 50 فیصد صارفین کی اجازت ہوگی۔

چیف سکریٹری نے بتایا کہ پرائیویٹ بسیں، آٹو رکشہ سمیت دوسری گاڑیوں میں بھی 50 فیصد مسافروں کے سوار ہونے کی اجازت ہوگی، نئے گائیڈ لائن میں میڈیکل اسٹورز، دودھ اور روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی ضروری چیزوں سے منسلک کاروباریوں کو مکمل راحت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Corona Update: دنیا بھر میں کورونا سے 41.76 لاکھ افراد ہلاک

رات کے 9 بجے سے لے کر صبح چھ بجے تک ممل طور پر نائٹ کرفیو جاری رہے گا، ہسپتال جانے والوں کو راحت دی گئی ہے۔

چیف سکریٹری نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، انہیں جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.