ETV Bharat / state

ریلوے انتظامیہ کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا

ہگلی ضلع کے ویدیا باٹی اسٹیشن پر مسافروں نے پٹری پر درخت پھینک کر احتجاج کرتے ہوئے لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریلوے انتظامیہ کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا
ریلوے انتظامیہ کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 1:45 PM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطلی کے خلاف عام لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے۔

عام مسافروں نے ہگلی ضلع کے بیدیا باٹی اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے پٹری پر درخت وغیرہ پھینک کر سرکاری ملازمین کے لئے چلائی جانے والی اسپیشل اسٹاف ٹرین کی آمدرفت میں رخہ ڈالی۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ ‘سرکاری ملازمین کے لئے اسپیشل اسٹاف ٹرین چلانا ہی عام لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘ٹرین خدمات بحال کرنی ہے تو سب کے لئے کی جائے مخصوص طبقے کے لئے نہیں یہ نا انصافی ہے۔اس سے لوگوں میں انتشار پھیلنے کا خطرہ ہے۔ سرکاری ملازمین اور عام لوگ دونوں انسان ہوتے ہیں فرق صرف انتا ہے کہ کسی کی آمدنی زیادہ ہے اور کسی کی کم ۔'

ان کا کہنا ہے کہ ‘صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب کسی بھی قیمت پر لوکل ٹرین خدمات بحال یونی چاہئے۔’

مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ ویاں موجود ریلوے پولیس خاموش ٥تماشائی بنی رہی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں رواں سال کے 24مارچ لوکل ٹرین خدمات معطل ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے ریلوے اور سرکاری ملازمین کے لئے اسپیشل ٹرینیں چلا رہی ہے۔ عام لوگوں کی جانب سے اس کی مخالفت ہوتی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.