مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور کے گیارولیا ٹاؤن میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125 ویں جینتی کے موقع پر لفٹ فرنٹ اور کانگریس کی جانب سے مشترکہ جلوس کا اہتمام کیا گیا۔
اس جلوس میں لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے حامیوں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس میں طالبات بھی شامل تھیں۔
سی پی آئی ایم کی سرکردہ گارگی چٹرجی نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس بھارت کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نیتاجی سبھاش چندر بوس کے نقش قدم پر چل کر ملک کو ترقی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔
گارگی چٹرجی نے کہا کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ کے موقع پر پراکرم دیوس سے کہیں بہتر دیش کے طور پر منانے کا اعلان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جس کی ہے وہ فیصلہ کرتی ہے کہ ملک کے لوگ کیا کریں گے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کے دن کو قومی چھٹی اعلان کرنے کا برسوں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے، پتہ نہیں اس کو کب تسلیم کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
بھارت کی تاریخ میں نوا پاڑہ تھانے کا اہم مقام
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جینتی کو تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے اس دن چھٹی ہوتی ہے۔