مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے گارولیا ٹاؤن بائیں محاذ کے حامیوں نے گارگی چٹرجی کی قیادت میں بابو فیری گھاٹ کے مالک کے خلاف احتجاج کیا.
سی پی آئی ایم کی رہنما گارگی چٹرجی نے فیری گھاٹ کے مالک کو ایک عرضداشت پیش کی جس میں گھاٹ پار کرنے والے چھوٹے کاروباریوں، مہینہ کرایہ اور طالبات کو راحت دینے جیسی بات شامل ہے۔
گارگی چیٹرجی نے کہا 'اس سے پہلے بھی بابو فیری گھات کے مالک کو اس سلسلے میں عرضداشت دی جا چکی ہے لیکن اب تک مسئلے کا حل نکالنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے۔ ان کی عدم دلچسپی کے سبب چھوٹے کے کاروباریوں اور طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے لئے جلد سے جلد ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا تب تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا'.
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے پہلے سب کچھ ٹھیک تھا لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ہی سب گڑبڑ ہوا. اس کے بعد سے اب تک پریشانی برقرار ہے اسے ختم کرنے کی کوشش نہیں کی گئی.
یہ بھی پڑھیے
کسانوں کی آج 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال
سی پی آئی ایم کی رینما کا کہنا ہے 'اس سلسلے میں گارولیا میونسپلٹی، ضلع مجسٹریٹ اور تھانے کو تحریری شکایت کی گئی ہے۔ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد سے جلد مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا گیا'۔
دوسری طرف ایڈوکٹ نوشاد انور کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے مدنظر تحریک چلائی جا رہی ہے. اس تحریک سے عوام بھی منسلک ہیں.